Home / اہم خبریں / رمضان المبارک میں ٹنڈو آدم میں بھکاریوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ پیشہ ور گداگر مختلف درگاہوں کی چادر لیکر بھیک مانگنے لگے۔ بھکاریوں سے مارکیٹ ایریا اور تجارتی مراکز میں آنے جانے والوں کو پریشانی کا سامنا

رمضان المبارک میں ٹنڈو آدم میں بھکاریوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ پیشہ ور گداگر مختلف درگاہوں کی چادر لیکر بھیک مانگنے لگے۔ بھکاریوں سے مارکیٹ ایریا اور تجارتی مراکز میں آنے جانے والوں کو پریشانی کا سامنا

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) رمضان المبارک میں ٹنڈو آدم میں بھکاریوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ پیشہ ور گداگر مختلف درگاہوں کی چادر لیکر بھیک مانگنے لگے۔ بھکاریوں سے مارکیٹ ایریا اور تجارتی مراکز میں آنے جانے والوں کو پریشانی کا سامنا، شہریوں اور تاجروں کا حکام سے پیشہ ور گداگروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے پیشہ ور بھکاریوں نے ٹنڈو آدم شہر میں ڈیرے ڈالنا شروع کردیے ہیں سینکڑوں پیشہ ور بھکاری خواتین، مرد اور بچوں کی گھر گھر مانگنے کیلئے صداؤں سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے ہیں شہر کے گلی محلوں، بازاروں میں ہر طرف بھکاری بھیک مانگتے دکھائی دے رہے ہیں خریداری کے مراکز، دکانوں، ٹھیلوں پر خریداروں کا جینا حرام کردیا ہے اور لوگوں کا سکون برباد ہوگیا ہے۔ بعض بھکاری بھیک نہ ملنے پر لوگوں کو بد دعائیں دینے لگتے ہیں جس سے لوگوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ مختلف مارکیٹوں میں بھیک مانگنے والوں نے بھیک مانگنے کے بھی نئے طریقے ایجاد کرلئے ہیں۔ جس میں آجکل بھکاریوں نے ٹنڈو آدم کی مختلف مارکیٹوں میں دو دو افراد کی ٹولیوں کی شکل میں مختلف درگاہوں کی چادر ہاتھوں میں لی ہوئی ہے اور ان درگاہوں کے نام پر بھیک مانگ رہے جن درگاہوں کا ٹنڈو آدم میں وجود ہی نہیں ہے۔ شہریوں نے ایس ایس پی سانگھڑ، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم، ڈی ایس پی ٹنڈو آدم اور ایس ایچ او سٹی اسلم بلو سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے