تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کل اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے نیب میں پیش ہونگے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کل اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے نیب میں پیش ہونگے

لاہور (نوپ نیوز) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 20 اگست کو طلب کرلیا۔ نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی جب کہ اسی روز دوپہر 2 بجے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔سابق وزیراعلی پنجاب اس سے قبل بھی مذکورہ کیسز میں بیان قلمبند کراچکے ہیں۔یاد رہے کہ نیب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے