Home / اہم خبریں / میر واہ پولیس اسٹیشن پر ایک نامعلوم دھمکی آمیز فون کال موصول، ایس ایس پی میرپورخاص کا واقعہ کا فوری نوٹس، انچارج سی آئی اے اور انچارج ڈی آئی سی کی مشترکہ کامیاب کاروائی مبینہ دہشت گرد گرفتار

میر واہ پولیس اسٹیشن پر ایک نامعلوم دھمکی آمیز فون کال موصول، ایس ایس پی میرپورخاص کا واقعہ کا فوری نوٹس، انچارج سی آئی اے اور انچارج ڈی آئی سی کی مشترکہ کامیاب کاروائی مبینہ دہشت گرد گرفتار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ پولیس اسٹیشن پر ایک نامعلوم دھمکی آمیز فون کال موصول۔ مبینہ دہشت گرد نے درگاہ یوسف شاہ اور تھانہ میرواہ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی۔ ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کا واقعہ کا فوری نوٹس۔ ضلع بھر میں سخت سکیورٹی اقدامات اٹھانے اور نامعلوم ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری اور انچارج ڈی آئی سی غلام حسین سدایو کی مشترکہ کامیاب کاروائی۔ مبینہ دہشت گرد نادر علی جوگی سکنہ تعلقہ خیرپور ناتھن شاہ ضلع دادو گرفتار۔ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ 25 ڈی ٹیلیگراف ایکٹ اور 6/7 انسداد دہشت گردی ایکٹ، میرواہ گورچانی تھانے میں درج کرلیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے