Home / اہم خبریں / عمران خان پاکستان کی امید ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو

عمران خان پاکستان کی امید ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو

اسلام آباد (نوپ نیوز) سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ جس کے پاس کچھ نہیں ہوتا، اس کے پاس امید ہوتی ہے اور عمران خان پاکستان کی امید ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو منتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔ وہ گزشتہ روز جمعہ کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان اور پھر اسلام آباد پہنچے۔ گلابی رنگ کی پگڑی پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلابی رنگ شگنوں کا ہے، محبت کا ہے ، پیار کا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تین بھارتی سابق کرکٹرز کو دعوت دی تھی تاہم کپل دیو اور سنیل گواسکر نے ذاتی مصروفیات کے باعث آنے سے معذرت کی۔ نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیے جانے کو اعزاز قرار دیا اور بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود انہوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے