راجن پور (رپورٹ: انعام باری) وزیراعظم پاکستان عمران خان و پی ٹی آئی کے انقلابی منشور نیا پاکستان کے وثرن و ایجنڈہ کو تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن کیا جا رہا ہے عام آدمی کی تقدیر بدلنا مشن و ایجنڈہ ہے یکم جولائی سے ملتان میں صوبائی سیکرٹریٹ فعال و بجث بھی علیحدہ مختص کریں گے جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ کی قرار داد کی منظوری ایک اور وعدہ کی تکمیل ہے مسلم لیگ ن کی اصلیت جنوبی پنجاب کے عوام پرعیاں ہو گئی ہے یہ باتیں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈوپلمنٹ سردار فاروق امان اللہ خان دریشک و مشیر صحت وزیر اعلیٰ محمد حنیف خان پتافی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو کپتان عمران خان اور ان کی ٹیم عملی جامعہ پہنارہی ہے محض زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی طور پر کام ہو رہا ہے جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ کو جلد عملی شکل دے دی جائے گی لوکل گورنمنٹ کا نیا نظام کا مقصد اختیارات گراس روٹ لیول پر منتقل کرنا ہے ملتان میں جنوبی پنجاب الگ سیکرٹریٹ یکم جولائی سے فعال کیا جا رہا ہے تعلیم، صحت، آبپاشی، زراعت، ڈیری ڈوپلمنٹ کے شعبہ جات میں انقلابی و دور رس اقدامات متعارف کرا رہے ہیں بنیادی سہولیات دہلیز پر پہنچانا اور بے روزگاری کا خاتمہ مشن و ایجنڈہ ہے۔ اس موقع پر سردار صدیق امان اللہ دریشک، سردار کلیم خان دریشک، علامہ مفتی ارشاد احمد حقانی، راؤ تنزیل احمد سمیت دیگر موجود تھے قبل ازیں سردار فاروق امان اللہ دریشک نے محمد حنیف خان پتافی سے انکی بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔
![]()