کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری سے ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس (سندھ ) اے پی جے کے وفد نے انکے اسمبلی دفتر میں بدھ کے روز ملاقات کی اس ملاقات میں صدر اے پی جے ارباب چانڈیو، سیکرٹری جنرل وکیل راؤ، خزانچی اقتدار انور، سیکرٹری اطلاعات حفیظ بلوچ، رکن ایگزیکٹیو کمیٹی خورشید رحمانی اور سینئر صحافی وقاص باقر موجود تھے ملاقات میں وفد نے ڈپٹی اسپیکر کو پارلیمانی صحافیوں کے مسائل، سندھ اسمبلی کی کوریج کے دوران درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے اے پی جے وفد کو صحافیوں کے مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کروائی اور کہا کہ صحافی سندھ اسمبلی کا حصہ ہیں اوران کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے وفد نے ڈپٹی اسپیکر کو اے پی جے کے اولین انتخابات، ایسوی ایشن کے منشور، اغراض و مقاصد کے ساتھ ساتھ پارلیمانی صحافیوں، کیمرہ مینوں اور فوٹو گرافرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کو چوتھا ستون ہے میڈیا سندھ اسمبلی کا لازمی جُز ہے ہمیں انکے مسائل کا ادراک ہے اور بہت جلد اسپیکر آغا درانی سے بات کرکے آپکے مسائل حل کرینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ اسمبلی کی کوریج کرنے والے صحافی لائق تحسین ہیں۔
![]()