Home / اہم خبریں / حکومت سندھ کی ہدایات پر دھان کی کاشت پر پابندی پر عمل درآمد کے لئے تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل

حکومت سندھ کی ہدایات پر دھان کی کاشت پر پابندی پر عمل درآمد کے لئے تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد اللہ ملک) حکومت سندھ کی ہدایات پر دھان کی کاشت پر پابندی پر عمل درآمد کے لئے تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل۔ کمیٹی میں ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ آف پولیس، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت، اسسٹنٹ انجنیئر محکمہ آبپاشی اور مختیار کار شامل ہیں۔ کمیٹی تمام کاشتکاروں کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کرے گی کہ دھان کی فصل کاشت نہ کی جائے۔ اور جہاں بھی دھان کی نرسری اور فصل کاشت کی اطلاع ملیں گی وہاں کاروائی کرکے وہاں نرسری اور دھان کی فصل کو تلف کرے گی۔ واضح رہے کہ حکومت سندھ نے روہڑی کینال، نارا کینال اور گھوٹکی فیڈر کے علاقوں میں دھان کی فصل کی کاشت پر پابندی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

انیتا غلام علی پر کتاب کی تقریبِ رونمائی، انیتا غلام علی اپنی ذات میں ایک بڑی شخصیت تھیں، مہتاب اکبر راشدی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام معروف ماہرِ تعلیم، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے