کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جوائننگ ہینڈز ویلفئیر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن سبین میمن کی ہدایت پر جوائننگ ہینڈز کی جانب سے رمضان المبارک کے پہلے اتوار کو کراچی کی شاہراہوں پر روڈ افطار کا اہتمام کیا گیا، ہر اتوار کو مختلف سڑکوں پر افطار کا اہتمام کیا جائے گا، جوائننگ ہینڈز ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم ممبران ساجد حبیب میمن، زبیر بلوچ، مزمل احمد، آصف اور ہابیل نے روڈ افطار میں اپنے فرائض انجام دیئے، اس موقع پر جوائننگ ہینڈز ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن سبین میمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیئے اللہ کا عظٰیم تحفہ ہے اس میں نزول قرآن ہوا اور ہمارا ملک پاکستان بھی رمضان المبارک میں معرض وجود میں آیا، اس ماہ میں رب کریم اپنی رحمتوں کے سارے دروازے کھول دیتا ہے اور شیطان کو قید کردیتا ہے ماہ صیام گناہوں سے معافی کا بہترین موقع ہے، رمضان اپنے رب سے لو لگانے کا مہینہ ہے، انہوں نے کہا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس ہوتا ہے اس میں فرض نمازوں کا درجہ ستر گنا بڑھ جاتا ہے اور نوافل فرض کے برابر ہوجاتے ہیں، اس مہینے کی برکت سے مسلمانوں کے جان مال و رزق میں برکت ڈال دی جاتی ہے، رمضان المبارک غریبوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے، جوائننگ ہینڈز کی جانب سے ہر اتوار کو کراچی کی مختلف شاہراہوں ہر افطار کا اہتمام کیا جائےگا، اس کے علاوہ غریب اور مستحق افراد میں راشن اور عید کے تحائف دینے کا بھی اہتمام کیا جائے گا، اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنے والے لوگ عظیم ہوتے ہیں جو انسانوں کے دکھ درد کو اپنے دلوں میں محسو س کرتے ہیں، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کی بہار لے کر آتا ہے اور ہمارے گناہوں کو ختم کرکے چلا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسافروں و راہگیروں کو روزہ کھلوانا سب سے بہترین افطاری ہے اور اس سے سکون قلب حاصل ہوتا ہے، رمضان میں دیے جانے والے صدقہ و خیرات کا اجر رب کریم کئی گنا بڑھا کر دیتا ہے، ماہ صیام میں رب کریم نے شب قدر جیسی فضیلت والی رات عطا فرمائی تاکہ ہم اپنے گناہوں سے استغفار کر سکیں اور اللہ کی رحمتوں کے طلبگار ہوں، قرآن پاک کی تلاوت روح کا سکون ہے، آج ہمارے ملک میں ہر انسان کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہے اس کی وجہ دین سے اور قرآن سے دوری ہے رمضان المبارک اپنے دین سے رشتے کو مضبوط کرنے کا درس اور موقع دیتا ہے اور دینی فرائض کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جو دین کی راہ پر چل پڑتا ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی اور جو شخص قرآن کریم کا دامن تھام لے تو رحمتیں اور برکتیں اسکا مقدر بن جاتی ہیں۔
![]()