تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سستا رمضان بازار میں غریب، غرباء و نادار افراد کیلئے کنٹرول ریٹ پر اشیائے صرف فراہم کی جا رہی ہیں کوتاہی، لا پرواہی برتنے والے افسران کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک

سستا رمضان بازار میں غریب، غرباء و نادار افراد کیلئے کنٹرول ریٹ پر اشیائے صرف فراہم کی جا رہی ہیں کوتاہی، لا پرواہی برتنے والے افسران کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں 5 رمضان بازارلگا دیے گئے ہیں جس سے عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر رہی ہے سستا رمضان بازار میں غریب، غرباء و نادار افراد کیلئے کنٹرول ریٹ پر اشیائے صرف فراہم کی جا رہی ہیں کوتاہی، لا پرواہی برتنے والے افسران کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو اسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے، ڈی سی افضل نا صر، اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمن خان بلوانی کے ہمراہ جام پور میں سستا رمضان بازار کے معائنہ کے دوران شہریوں و میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کر رہی ہے اور اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے رمضان بازاروں کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ بعدازاں انہوں نے گندم خرید مراکز کا بھی دورہ کیا اور کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے رمضان بازار میں آنے والے صارفین سے گفتگو بھی کی اور سستی اشیاء کی فراہمی کے بارے استفسار کیا۔ رمضان بازاروں میں اچھے انتظامات دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ چینی اور آٹے کا کوٹہ بڑھانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کروں گا۔ اس موقع پر سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی مجاہد حسین جتوئی، انسپکٹر میر فخر تالپور، انچارج ماڈل بازار طاہر گوندل، ڈاکٹر مختیار جوئیہ، ساجد رحیم بھٹی، محمد راشد بھٹہ، محمد راشد غوری، عبدالرزاق راجہ، رحمان اقبال آرائیں، محمد کمال قریشی، علی زرگر، ابرارحسین، ملک ذکاء حسین وارن، آفتاب نواز مستوئی، ارسلان حفیظ سمیت دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے