راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ماہ مقدس رمضان المبارک میں تاجر اشیائے صرف ایمان داری سے رعایتی نرخوں پر فروخت کریں ناجائز منافع خوری وزخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جانے گی احترام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی بھی ہرگز قبول نہیں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سید لیاقت علی گیلانی نے صبح کے وقت سبزی منڈی کے اچانک وزٹ کے موقع پر تاجروں بیوپاریوں و فروٹس کمیشن ایجنٹ سے گفتگو میں کہا کہ حلال روزی کمانا بہت بڑی عبادت ہے اور کسب حلال کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتے ہیں عوام کو معیاری صاف ستھری و تازی سبزیاں اور فروٹس فراہم کریں حکومت پنجاب نے اس سلسلہ میں جو نرخ مقرر کئے ہیں انہی کے مطابق ہی فروخت یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کے مرتکب ڈیلرز و دکان داروں کے خلاف بھاری جرمانوں کے علاوہ سلاخوں کے پیچھے ں بھی ڈال دیں۔
![]()