تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کا سب ڈویژن ڈگری اور جھڈو کا اچانک دورہ

سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کا سب ڈویژن ڈگری اور جھڈو کا اچانک دورہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کا سب ڈویژن ڈگری اور جھڈو کا اچانک دورہ، تفصیلات کے مطابق مورخہ 09 مئی 2019 کو سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس جاوید بلوچ نے سب ڈویژن ڈگری اور جھڈو کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص نے ایس ڈی پی او ڈگری کی آفس میں رمضان المبارک کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ایس ڈی پی او ڈگری، ایس ایچ او کوٹ غلام محمد، ایس ایچ او ڈگری اور ایس ایچ او ڈینگان بھرگڑی نے شرکت کی، اجلاس میں سب ڈویژن ڈگری میں رمضان المبارک کے دوران کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لیا گیا، جس کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص نے تمام مساجد، امام بارگاہوں، اور تمام بازاروں میں حفاظتی انتظامات کو مزید موثر اور مربوط بنانے کی ہدایات جاری کیں، بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے سب ڈویژن جھڈو کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے رمضان المبارک میں کئے جانے والے تمام تر حفاظتی انتظامات اور تمام چیک پوسٹس کا معائنہ کیا، بعد از معائنہ ایس ڈی پی او آفس جھڈو میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ایس ڈی پی او جھڈو، ایس ایچ او جھڈو، ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد اور ایس ایچ او نوکوٹ نے شرکت کی، اجلاس میں رمضان المبارک میں کئے جانے والے حفاظتی انتظامات اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص نے تمام مساجد، امام بارگاہوں اور بازاروں میں مستعد اور چوکنا حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علائقوں میں اپنی موجودگی و پٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مربوط و موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں، بعد از اجلاس ایس ایس پی میرپورخاص نے جھڈو تھانے کے افسران و جوانوں کے ساتھ افطار کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے