تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی جانب سے آج ہونے والا انٹر فزکس پارٹ ٹو کا پیپر رات کو آؤٹ ہوگیا، ناظم امتحانات نے اس عمل کو سندھ حکومت اور تعلیمی بورڈ کے خلاف سازش کرار دے دیا

میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی جانب سے آج ہونے والا انٹر فزکس پارٹ ٹو کا پیپر رات کو آؤٹ ہوگیا، ناظم امتحانات نے اس عمل کو سندھ حکومت اور تعلیمی بورڈ کے خلاف سازش کرار دے دیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی جانب سے آج انٹر فزکس ٹو کا پیپر رات بارہ بجے ہی آؤٹ ہوکر سوشل میڈیا پر آگیا، اس اطلاع کے بعد کمشنر میرپورخاص کی ہدایات پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ناظم امتحانات انجنیئر انور علیم خانزادہ نے اپنے دفتر میں رات تین بجے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج کا پیپر فزکس پارٹ ٹو کینسل نہی ہوگا اس میں چینجنگ کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ پیپر یو بی ایل بینک عمرکوٹ اور ہائر سیکنڈری اسکول ون عمرکوٹ سے آؤٹ ہوا ہے اور کہا کہ یہ عمل صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے حلقے میں ہوا ہے نقل مافیا نے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ اور تعلیمی بورڈ کے خلاف سازش کی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بینک انتظامیہ نے غلطی سے فزکس کا سوالنامہ ہائر سیکنڈری اسکول عمرکوٹ 1 کو بھجوایا بینک کی جانب سے اپنی غلطی کا اعتراف کیا گیا ہے، سوالنامہ غلطی سے امتحانی سینٹر بھیجا گیا جہاں سے ایک پیپر نکال لیا گیا، پیپر آؤٹ ہونے کے معاملے پر ناظم امتحانات نے بورڈ کو خود ہی بری الزمہ قرار دے دیا اور کہا کہ
تعلیمی بورڈ کی اس سارے معاملے میں کوئی غلطی نہیں، انہوں نے کہا کہ کمشنر میرپورخاص اور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اس معاملے پر انکوائری تین روز تک مکمل ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے