Home / اہم خبریں / وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 21 کے محمد اعظم خان کو پرنسپل سیکرٹری مقرر کرنے کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 21 کے محمد اعظم خان کو پرنسپل سیکرٹری مقرر کرنے کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نوپ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنے منصب کا چارج سنبھالنے کے بعد سب سے پہلا جو حکم نامہ جاری کیا اس میں ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے محمد اعظم خان کو اپنا پرنسپل سیکرٹری مقرر کرنے کی منظوری دی جبکہ نگران وزیراعطم کےساتھ بطور پرنسپل سیکرٹری خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 22 کے سہیل عامر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، محمد اعظم خان وفاق اور صوبوں میں بیورو کریسی کی ٹیم بھی تشکیل دیں گے ۔آئندہ چند روز میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کیا جائے گا۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد اعظم خان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ محمد اعظم خان ایڈیشنل سیکرٹری انچارج سیفران ڈویژن خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ا س سے پہلے وہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت میں بطور چیف سیکرٹری خدمات انجام چکے ہیں ۔ نئے پرنسپل سیکرٹری بیوروکریسی کی ٹیم تشکیل دیں گے اور آنے والے دنوں میں وفاق اور صوبوں کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کیا جائے گا ۔ محمد اعظم خان کا تعلق بھی کے پی کے سے ہے ،سہیل عامر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے طور پر کام کر رہے تھے جب جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالا تو انہوں نے سہیل عامر کو اپنا پرنسپل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے