Home / اہم خبریں / وزیر اعظم عمران خان کے سعد آباد پیلس پہنچنے پر شاندار استقبال۔ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ان کا استقبال کیا

وزیر اعظم عمران خان کے سعد آباد پیلس پہنچنے پر شاندار استقبال۔ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ان کا استقبال کیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے سعد آباد پیلس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ان کا استقبال کیا۔ سعد آباد پیلس پہنچنے پر عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز ایران کے دورے پر تہران پہنچے تھے۔ عمران خان ایران کا یہ دورہ ایرانی صدرحسن روحانی کی دعوت پرکررہے ہیں جب کہ یہ ان کا ایران کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیراعظم ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای سے خصوصی ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم دورے کے دوران پاک ایران تجارت بڑھانے پر بات چیت کریں گے اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ دورہ ایران کے دوران وفود کی سطح پر ملاقاتیں اور کئی ایم او یوز پر دستخط ہوں گے جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔ ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ایرانی سرمایہ کاروں و بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز عمران خان مختصر دورے پر ایران کے شہر مشہد پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال گورنر جنرل خراسان علی رضا حسینی نے کیا۔ اس موقع پر ایران میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں روضہ حضرت امام رضاؒ پر حاضری دے کر عقیدت کا اظہار کیا اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی جب کہ وزیر اعظم نے روضہ مشہد کے والی احمد ماروی سے بھی ملاقات کی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے