تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی پی پی کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں نے پی پی پی دور کے ماہر معیشت کو وزیر خزانہ بنا لیا

پی پی پی کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں نے پی پی پی دور کے ماہر معیشت کو وزیر خزانہ بنا لیا

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ عابد ایڈووکیٹ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی 44 رکنی جہازی کابینہ میں 16 رکنی غیر منتخب اراکین کو اہم ذمہ داریاں دینا ٹیکنو کریٹس پر اعتماد اور سیاستدانوں پر عدم اعتماد ہے جوکہ موجودہ حکمرانوں کی اصلیت پر سوالیہ نشان ہے برگیڈیئراعجاز شاہ جس پر شہید بے نظیر بھٹو نے ای میل میں اپنے قتل کا شک کیا جس کا نام ڈینیئل پرل قتل سے جڑا ہے جس نے پرویز مشرف کے لیئے سیاسی انجینئرنگ کی اور جب پرویز مشرف نے اسے آسٹریلیا کا ہائی کمشنر بنانا چاہا تو آسٹریلیا نے مسترد کر دیا جو اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے والوں کو قانون شکن کے علاہ کہتا ہے کہ جو احتجاج کرے گا اس کی چھترول ہوگی وزیر اعظم بننے سے پہلے عمران خان کہتا تھا کہ کاروبار کرنے والے افراد حکومت میں ہوں تو کرپشن اور مفادات کا ٹکراؤ ہوتا ہے مگر یوٹرن لیتے ہوئے رزاق داؤد کو مشیر تجارت بنایا رزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دیا گیا رزاق داؤد کے بعد ندیم بابر کو عمران خان نے مشیر پٹرولیم مقرر کردیا ندیم بابر اورینٹ کمپنی کے بانی و 26 فی صد شیئر ہولڈر ہیں سوئی نادرن گیس کمپنی نے 2016 میں اورینٹ پاور کمپنی کے خلاف لندن کی عدالت میں کیس کیا ندیم بابر کمپنی کے سی ای او تھے کمپنی کو 80 کروڑ روپے جرمانہ ہوا جو ابھی تک اداء نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یاد رہے جب 30 اکتوبر 2011 کو عمران خان جب لاہور مینار پاکستان گراؤنڈ پر پاکستانی معیشت کی تباہی کی داستان سنا رہا تھا تو عین اسی لمحے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ تھا پی پی پی کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں نے پی پی پی دور کے ماہر معیشت کو وزیر خزانہ بنا لیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے