Home / اہم خبریں / جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد (نوپ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دی اور استدعا کی کہ حفاظتی ضمانت پر آج ہی سماعت کی جائے۔ درخواست میاں گل حسن اورنگزیب کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ان چیمبر سماعت کرتے ہوئے آصف زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جن میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے