Home / اہم خبریں / 35 ویں نیشنل گیمز خطرے میں: پی ایس بی کے تحفظات سندھ حکومت کو خط ارسال

35 ویں نیشنل گیمز خطرے میں: پی ایس بی کے تحفظات سندھ حکومت کو خط ارسال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 35 ویں نیشنل گیمز میں غیر قانونی اور پابندی کی شکار فیڈریشنز کی شمولیت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ سندھ کو باضابطہ خط ارسال کردیا ہے۔ خط سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے نام لکھا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں اور فیڈریشنز کے انتخابی عمل پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

پی ایس بی کے مطابق نیشنل گیمز میں ایسی باکسنگ فیڈریشن کو شامل کیا گیا ہے جس پر پابندی عائد ہے اور جسے عالمی باڈی بھی تسلیم نہیں کرتی جبکہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کے کیسز کے باعث ویٹ لفٹنگ فیڈریشن عالمی ڈوپنگ تنظیم کی سفارش پر پہلے ہی پابندی کا شکار ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری فخر شاہ پر غیر معینہ مدت تک پابندی کے باوجود ان کی گیمز میں شمولیت سوالیہ نشان ہے۔

اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کو بھی غیر قانونی قرار دیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسی فیڈریشن نمائندے نامزد کرنے کی اہل نہیں ہوسکتی۔ خط میں سندھ حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ امور کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور 35 ویں نیشنل گیمز میں صرف قانونی اور تسلیم شدہ فیڈریشنز کو ہی شامل کیا جائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے