Home / اہم خبریں / گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 8 میں اسپورٹس گالا کا افتتاح

گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 8 میں اسپورٹس گالا کا افتتاح

حیدرآباد (اسپورٹس ڈیسک) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 8 میں اسپورٹس گالا کے والی بال ایونٹ کا شاندار آغاز ہوا، جس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر فوزیہ صابر نے کہا کہ ادارہ طالبات میں کھیلوں کے فروغ اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے تاکہ وہ آگے بڑھ کر ملک کا نام روشن کریں۔

پرنسپل فوزیہ صابر نے طالبات پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں اور چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ افتتاح کے موقع پر ریحانہ بھٹی اور کھلاڑیوں نے مہمانِ خصوصی پروفیسر فوزیہ صدف سمیت دیگر اساتذہ کا پُرتپاک استقبال کیا۔

میڈم فوزیہ صابر نے والی بال کی سروس کرکے ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب میں پروفیسر حنا، پروفیسر امیرین، پروفیسر صدف، پروفیسر رخسانہ، لیکچرار سعدیہ، مس طوبہ، مس رادہ لغاری، مس فائزہ فاروقی، مس سحرش سمیت اسٹاف اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے