راجن پور (رپورٹ: انعام باری) جنوبی پنجاب میں دہشت کی علامت بوسن گینگ کی باقیات کا خاتمہ 2002 میں بوسن گینگ کی بنیاد رکھنے والا عبدالمجید عرف مجیدا بوسن راجن پور پولیس نے پکڑ لیا پکڑا جانے والا ملزم 64 مقدمات میں مطلوب تھا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر ایس ڈی پی او مجاہد خان برمانی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فاضل پور انسپکٹر محمد رمضان شاہد، سب انسپکٹرمحمدعزیر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر حافظ شفیق الرحمان، اے ایس آئی احمد عمیر اور عملہ نے بہترین پیشہ ورانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے خطرناک ملزم عبدالمجید عرف مجیدا بوسن ولد غلام قادر کو گرفتار کر لیا مذکورہ ملزم کے سر کی قیمت 30 لاکھ مقرر کرنے کی سفارشات بھی متعلقہ محکمہ کو بھجوا دی گٸیں ہیں مزید ملزم مذکور 7 اے ٹی اے، قتل، ڈکیتی، رہزنی اور اقدام قتل جیسے جراٸم کے 64 مقدمات میں راجن پور پولیس سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی مطلوب تھا ملزم مشہور اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے بوسن گینگ کا سرغنہ تھا اور کچہ کے علاقہ میں سکھانی اور لینڈ گینگ سے بھی روابط تھے اور انہیں اسلحہ سپلاٸی بھی کرتا تھا ڈی پی او راجن پور کے مطابق حالیہ آپریشن کچہ سے قبل ملزم کچہ کے علاقہ سے نکل آیا تھا جبکہ آپریشن کے دوران کچہ کے علاقہ سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پناہ بھی دیتا تھا آٸی جی پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوٸے کچہ سمیت ضلع بھر میں امن کا قیام یقینی بنایا جاٸے گا اور پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ بن کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر ڈی ایس پی، ایس ایچ او، سب انسپکٹر سمیت دیگر بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون رشید نے کامیاب کارواٸی پر ملازمان و پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوٸے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات کا اعلان بھی کیا۔
![]()