Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تردید کردی

پاکستان پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تردید کردی

اسلام آباد (نوپ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر اور سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تردید کرتے ہوئے میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت نے اس طرح کے کوئی احکامات جاری نہیں کئے۔ بلاول ہائوس نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔قبل ازیں میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق کراچی کی اسپیشل بینکنگ کورٹ نے 35 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام مفرور ملزمان کو گرفتارکر کے4 ستمبر کو عدالت میں پیش کرے۔ بینک فراڈ اور 35 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت سپیشل جج بینکنگ کورٹ نے کی۔ عدالت نے تمام مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کویہ ہدایت کی کہ وہ ملزمان کو گرفتاری کر کے چار ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کرے۔ جن ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں ان میں سابق صدر آصف علی زرداری ،سمٹ بینک کے چیئرمین نصیر عبداﷲ لوتھا، اسلم مسعود، محمد عارف خان،نورین سلطان، عدنان جاوید اور دیگر شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے