Home / اہم خبریں / منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (نوپ نیوز) 35 ارب منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے تمام مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ملزمان میں نصیر عبداللہ، اسلم مسعود، عارف خان، نورین سلطان،عدنان جاوید اور دیگر شامل ہیں۔ کراچی کی بینکنگ عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں دو ملزمان انور مجید اور عبدالغنی مجید کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر دونوں ملزمان کو 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے نے انور مجید اور عبدالغنی مجید کو بغیر ہتکھڑی ہی ریمانڈ کیلئے بینکنگ کورٹ پیش کیا۔ انور مجید نے عدالت میں میڈیا کی موجودگی پر اعتراض کیا اور ایف آئی اے افسران سے سوال کیا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ میڈیا نہیں ہوگا، آپ لوگ میری ویڈیو نہ بنائیں، میڈیا کو یہاں سے ہٹائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے