تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاڑکانہ بورڈ کی طرف سے نقل کے روک تھام کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایکسٹرنل سپریٹنڈنٹ غلام رضا گاڈھی

لاڑکانہ بورڈ کی طرف سے نقل کے روک تھام کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایکسٹرنل سپریٹنڈنٹ غلام رضا گاڈھی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) لاڑکانہ بورڈ کی طرف سے نویں اور دسویں کلاس کے سالانہ امتحانات جاری ہیں اس سلسلہ میں آج بورڈ کی طرف سے نویں کلاس کی کیمیسٹری کا پیپر ہوا سالانہ امتحانات کے سلسلے میں میہڑ میں امتحانی سینٹر کے باہر پولیس اہلکار مقرر کیے گئے جبکہ بورڈ کی طرف سے امتحانات کےسلسلے میں ہائی سکول ون کے ایکسٹرنل سپریٹنڈنٹ غلام رضا گاڈھی، عبدالقيوم ببر، آصف اکبر اسکول کے ہیڈ ماسٹر سائین مولا بخش سومرو، علی گوہر سیال اور دیگر نے سکول میں ہونے والے پیپر کا معائنہ کیا جبکہ تعلیمی ادارے کے اعلی حکام کے احکامات پر نقل کے روک تھام کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے بورڈ کی ٹیموں نے دورہ کرکے اطمینان کا اظہار کیا، ہماری پوری پوری کوشش ہے آنے والے پیپروں میں نقل کا کلچر پروگرام ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے، پیپر کے دوران طلبہ نے کہا ہم اپنی محنت سے پیپر حل کر رہے ہیں نقل کا کوئی نظام نہیں ہے ہم اپنے سکول کے ہیڈ ماسٹر سمیت مقرر امتحانی ٹیم سے مطمئن ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرانے کے لیے تحقیقی کام شروع

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) تاریخی آثارِ قدیمہ منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے