کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل سٹی تاجر اتحاد کی اعلی قیادت جس میں سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی، چئیرمین حکیم شاہ، وائس چئیرمین منصور جیک نے گرین ٹمبر مارکیٹ کے صدر و جوائنٹ سیکریٹری آل سٹی تاجر اتحاد طاہر سربازی کے ساتھ سید محمود شاہ روڈ پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے گرین ٹمبر مارکیٹ کے صدر و دیگر عہدیداران کے کردار کو سراہا اور کہا کہ آل سٹی تاجر اتحاد تاجر برادری کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں جاری رکھے گی۔ صرف ذاتی تشہیر اور نمود نمائش کی بجائے کام کیے جائیں گے۔ آل سٹی تاجر اتحاد نا صرف اپنے زیر انتظام مارکیٹس میں بلکہ شہر بھر کی تمام تاجر برادری کی خدمت میں ہرممکن کوششیں جاری رکھیں گے اور حقیقی معنوں میں تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے گا۔ سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی اور چئیرمین حکیم شاہ نے کہا کہ آل سٹی تاجر اتحاد کے حقیقی عہدیداران و ممبران صرف کام پر دھیان دیں اور بلا تفریق تاجر برادری کی خدمت کریں۔ نام نہاد، ذاتی تشہیر اور ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے آئے روز غیر ضروری سرگرمیوں کی بجائے صرف حقیقی خدمت کو مشن بنایا جائے۔ اس موقع پر گرین ٹمبر مارکیٹ کے صدر طاہر سربازی نے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آل سٹی تاجر اتحاد کے پلیٹ فارم سے وہ تاجر برادری کی خدمت کے لیے اپنی ہرممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔
![]()