تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا تین روزہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا تین روزہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف مختلف تھانہ جات کی حدود میں تین روزہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 7 اشتہاریوں سمیت 108 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو بھی گرفتار کرلیا ‘ریجنل پولیس آفیسر دیرہ کیپٹن (ر) فیروز شاہ کی ہدایت پر ڈی پی او ڈیرہ سلیم ریاض کی نگرانی میں ڈیرہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف مختلف تھانہ جات کی حدود میں تین روز کے دوران 11 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے۔ جس میں مقامی تھانہ جات کی بھاری نفری کے علاوہ سنیفر ڈاگ اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ساٹھ مشکوک افراد اور سنگین مقدمات میں مطلوب سات اشتہاری سمیت 108 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے دوعدد کلاشنکوف، پندرہ عدد بندوق، تیرہ عدد پسٹل، سات عدد رائفل، چار عدد خنجر اور 353 عدد کارتوس برآمد کرلیے۔ اس دوران آٹھ حساس مقامات کی چیکنگ کی گئی جبکہ717 گھروں کو چیک کیا گیا جن میں پانچ افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے