تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز پیر 6 مئی کو ہوگا۔ سعودی محکمہ فلکیات

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز پیر 6 مئی کو ہوگا۔ سعودی محکمہ فلکیات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی اسلامی رصد گاہ اور فلکیات کے عالمی مرکز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز پیر 6 مئی کو ہوگا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق اسلامی رصد گاہ اور فلکیات کے عالمی مرکز کے رکن سامی عبید الحربی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رواں برس رمضان المبارک 6 مئی کو شروع ہو گا اور اس کے 30 روزے ہوںگے، تاہم شرعی رویت ہی سے رمضان کے آغاز اور اختتام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا چاند 5 مئی 2019ء کو رات ایک بجکر 45 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے جبکہ شعبان 30 دن کا ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے