ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) شٹ ڈاؤن کے نام پر ٹنڈو آدم و گرد نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمولات زندگی شدید متاثر کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہے گئی وفاقی وزیر پانی و بجلی لاپرواہی برتنے پر نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سمیت شہدادپور تعلقہ جام نواز علی میں حیسکو کی جانب سے شٹ ڈاؤن کے نام پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں شہریوں کے مطابق بچوں کے اسکول جانے کے اوقات میں اچانک بجلی بند ہوگئی جس کے سبب بچوں کو اسکول اور دفاتر میں میں جانے والے افراد شدیدشکلات کا سامنا کرنا پڑا متاثرہ صارفین کے مطابق ٹنڈوآدم حیسکو عموماً بجلی کا شٹ ڈاؤن بغیر اعلان ہی کیا کرتی ہے جس کے سبب صارفین کو بڑے پیمانے ہر مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے سارا دن بجلی بند رہنے کے سبب پاور لومز مزدور، گھریلو صنعتیں، چھوٹے کارخانوں راج گیری کا کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کو بغیر اجرت کے اپنے گھروں کو واپس لوٹنا پڑتا ہے صارفین کا کہنا تھا کہ جب دن اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ حیسکو کی جانب سے میٹر سیکورنگ اور مینٹینیس کے نام پر بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے کہا کہ اچانک بغیر اعلان کے بجلی بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے انھوں نے وفاقی حکومت سے حیسکو ٹنڈوآدم انتظامیہ کی مبینہ غفلت پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()