Home / اہم خبریں / معاشرے کی ترقی میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کا بھی اہم کردار ہے حکومت کی جانب سے عورتوں کی فلاح وبہبود کیلئے موئثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود سندھ سیدہ بانو

معاشرے کی ترقی میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کا بھی اہم کردار ہے حکومت کی جانب سے عورتوں کی فلاح وبہبود کیلئے موئثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود سندھ سیدہ بانو

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود سندھ سیدہ بانو نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کا بھی اہم کردار ہے حکومت کی جانب سے عورتوں کی فلاح وبہبود کیلئے موئثر اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے شہروں کی طرح دیہاتوں میں دیہی عورتوں کو سلائی کڑھائی اور دیگر ہنر سکھانے کے پروگرام ترتیب دے کر عورتوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جارہا ہے جس سے معاشرے کی ترقی ممکن ہوسکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج عورتوں کے عالمی دن منانے کے سلسلے میں کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا اور محکمہ سماجی بہبود میرپورخاص کے باہمی تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیدہ بانو نے کہا کہ میرازیادہ عرصہ دارالامان کراچی میں گذرا ہے جہاں اکثر عورتوں پر تشدد کے واقعات کے کیس داخل ہوتے تھے جس پر مجھے بڑا دکھ ہوتا تھا اب مردوں کے ذہنوں میں عورتوں کے حقوق دینے کے حوالے سے کافی تبدیلی آگئی ہے انہوں نے کہا کہ مرد اورعورت ایک گاڑی کے دو پہیوں کی مانند ہیں جس کے ساتھ چلنے سے ہی معاشرہ ترقی کریگا اور عورتوں کو اپنے ملیں گے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص شفیق حسین میمن نے کہا کہ دین اسلام میں عورتوں کو برابری کے حقوق دئے گئے ہیں اس لئے عورتوں کی عزت واحترام اور مرتبہ دینا ہر انسان پر لازمی ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عورت کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ ایک لڑکی کے پڑھنے سے پوراخاندان تعلیم یافتہ بن جاتا ہے اس موقع پر وومین ڈیولپمنٹ کمیشن سندھ کی ممبر نصرت میانو،سماجی ورکر زاہدہ ڈیتھو،رادھا بھیل،کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے ممبر عاشر ناصر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر میرپورخاص جنید مرزا نے بھی عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے اظہارخیال کیا جبکہ اقلیتی برادری کی جانب سے عورتوں کے حقوق کے سلسلے ڈرامہ پیش کیا گیا اور سماجی وورکر رادھا بھیل کی جانب سے سندھ کی ثقافت دستکاریوں کی اشیاء کے متعلق ڈاکیومینٹری فلم دکھائی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے