تازہ ترین
Home / اسلام آباد / ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان کا دورہ مکمل کرکے اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ واپسی سے پہلے انہوں نے نور خان ایئربیس پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا معائنہ کیا اور اس سے متاثر ہوئے۔ ملائیشیا نے جے ایف تھنڈر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نور خان ایئر بیس سے وطن روانہ ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء انہیں رخصت کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ روانگی کے موقع پر وزیراعظم ملائشیا کو ایئرپورٹ پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے متعلق بریفنگ دی گئی اور طیارے کا معائنہ بھی کرایا گیا جبکہ آج انہیں پاک فضائیہ کی جیکٹ پیش کی گئی جو انہوں نے زیب تن کی۔ وزیر اعظم ملائشیا مہاتیر محمد نے یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صومالیہ میں قزاقوں کے خلاف کارروائی 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین)/صومالیہ کے ساحل پر قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے