تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوم پاکستان کے موقع پر ملک سے اظہار یکجہتی کے لیئے ڈسٹرکٹ پولیس میرپورخاص کی جانب سے ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپورخاص کی سربراہی میں میونسپل کمپلیکس سے پریس کلب تک شاندار ریلی نکالی کا انعقاد

یوم پاکستان کے موقع پر ملک سے اظہار یکجہتی کے لیئے ڈسٹرکٹ پولیس میرپورخاص کی جانب سے ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپورخاص کی سربراہی میں میونسپل کمپلیکس سے پریس کلب تک شاندار ریلی نکالی کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر ملک سے اظہار یکجہتی کے لیئے ڈسٹرکٹ پولیس میرپورخاص کی جانب سے ڈی آئی جی ثاقب اسماعیل میمن، ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کی سربراہی میں میونسپل کمپلیکس سے پریس کلب تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، علماء، وکلا رہنماؤں، ڈاکٹرز، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں و نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان قومی تاریخ کا یوم سعید ہے، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کا ایک اہم موڑ، اس دن قائد اعظم محمد علی جناح کی نگاہ بلند سخن دلنواز قیادت میں مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یوم پاکستان ہر سال جذبہ تشکر کے ساتھ منایا جاتا ہے، یہ دن مسرت اور خوشی کا دن بھی ہے اور قومی اعمال کے محاسبے کا بھی، ضروری ہے کہ ہم خوشیوں کے اظہار کے ساتھ ان مجاہدوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کریں جنہوں نے اس ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے جس کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ ہماری نظریاتی پہچان کا دن ہے، ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اب ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے وطن کو ترقی کی راہوں پر گامزن کر کے ایک ترقی یافتہ ملک کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دشمنان وطن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ قوم متحد اور دشمنوں کو شکست فاش دینے کے لیئے پرعزم ہے۔ ریلی سے ایس ایس پی عابد بلوچ، ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، مولانہ حفیظ الرحمٰن فیض اور دیگر نے خطاب کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے