Home / اہم خبریں / یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دار لحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دار لحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

لاہور (بیورو رپورٹ) یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دار لحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دار لحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔ لاہور میں محفوظ شہید گیریژن کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھی۔ یوم پاکستان آج پورے قومی جوش و جذبےکے ساتھ منایا جار ہا ہے۔ تئیس مارچ پاکستانیوں کیلئے تجدید عہد کا دن ہے۔تئیس مارچ قومی نظریہ پر تشکیل پاکستان کی قرارداد کا بھی دن ہے۔ یوم پاکستان پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ تیئس مارچ کا دن وطن عزیز پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔تئیس مارچ انیس سو چالیس کو لاہور میں واقع منٹو پارک موجودہ اقبال پارک میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی تھی۔ یوم پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب پریڈ ایونیو میں ہوگی۔جہاں مسلح افواج کی روایتی پریڈ قوم کا لہو گرمائے گی۔ دشمنوں کے دل دہلائے گی۔ تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔ملائیشا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر میں سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے خصوصی پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے