کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں مقیم کشمیری باشندوں میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا- کراچی پریس کلب کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی افواج کے مظالم پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا- بھارتی جھنڈا نظر آتش کیا اور بھارتی سامراج کا پتلا جلایا گیا- مظاہرے میں شریک کشمیری باشندوں کا پر جوش انداز میں نعرے بازی کا مظاہرہ دیدنی تھا جبکہ مظاہرین نے پلے کارڈ اور جھنڈے بھی اٹھاۓ ہوۓ تھے اس موقع پر انجمن اتحاد برادران وادی کشمیر کے قائم مقام صدر محمد افضل بٹ نے خطب کرتے ہوۓ کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 جولائی 2016 سے لیکر آج تک 500 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے جبکہ 16,000 سے زائد کشمیری زخمی ہوۓ جس میں اکثریت کی تعداد آنکھوں کی بصارت سے محروم بھی ہوۓ ہیں جس کی وجہ بھارتی افواج کا پیلٹ گن کا آزادانہ استعمال ہے- انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کشمیری عوام 15 اگست ہندوستان کی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں گھروں کی لائٹیں بینڈ کردی جاتی ہیں بھارتی حکومت بینالاقوامی اداروں کو مقبوضہ کشیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے کہیں بھارتی افواج کے ظلم و ستم دنیا کے سامنے بے نقاب نہ ہوجائیں ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی تمام سازشوں اور مظالم 35-اے شک کو ختم کرنے کی مذمت کرتے ہیں- نذیر بٹ اور طاہر علی وانی نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا-
![]()