کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبہ سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبے کے تعمر وترقی کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر کام کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو 71 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کےزیراہتمام کراچی پریس کلب میں کیک کاٹنے کے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی شہر اور صحافیوں کے مسائل کا حل ان کے ترجیہات میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے نامزد وزیراعلی سید مراد علی شاہ سے ملاقات بھی ہوئی ہے اور صوبے کے لئےملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ پی ٹی آئی صوبے کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون کرگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا ملک میں بحالی جمہوریت کے لئے بہت اہم کردار ہے اورتحریک انصاف نے اپنے جدوجہد کا آغاز کراچی پریس کلب سے کیا ہے۔ انہوں نے کہ پی ٹی ائی صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے ووٹرز کے اعتماد پر اترنے کی کو شش کرے گی اور سب کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ ایم ایم اے کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید نے عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل پر آواز اٹھانے کے لئے اپنا بھرپورکردار اداکرونگا۔ تقریب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابوالحسن ، کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک ، سیکریٹری مقصود یوسفی نے عمران اسماعیل کو گلدستہ پیش کیا۔ تقریب میں پی ایف یوجے کے سیکریٹری سہیل افضل ، پی ایف یو جے کے رہنماء شعیب احمد، سنیئر صحافی اے ایچ خانزادہ، رضوان بھٹی ، عامرلطیف کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والےصحافیوں اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب می مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول یحی پولانی، ملی مسلم۔لیگ کراچی کے صدر مزمل ہاشمی نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا، عمران اسماعیل نے کیک کاٹا جس کے بعد کے یو جے کی جانب سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔
![]()