تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نامزد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو فون

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نامزد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو فون

اسلام آباد (نوپ نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نامزد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو فون ، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد ، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات بھی مستحکم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان میں معاشی اور کاروباری امکانات بہت وسیع اور روشن رہے ہیں۔ نامزد وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ولی عہد کی زیر نگرانی سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف موثر مہم چلائی گئی،درست اور مفید گورننس کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ہی ممکن ہے، ولی عہد کے تجربات سے استفادہ کریں گے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید قریب اور مستحکم کیا جائے گا۔ عنقریب دونوں ممالک کے سربراہان ایک دوسرے کے ملک کا دورہ بھی کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

گجرات میں گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والی دو خواتین گرفتار، 33 لاکھ روپے کے زیورات برآمد

گجرات، (مرزا عادل رحمان) تھانہ صدر گجرات پولیس نے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے