ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) اعجاز لنگڑیال شہید پولیس لائن ڈیرہ میں پولیس اہلکاروں کی ترقی کے لئے محکمانہ امتحان بی ون کا انعقاد، تمام امتحان مکمل میرٹ پر ہوگا اور کسی ملازم کے ساتھ کوئی نا انصافی نہ کی جائے گی ڈی پی او ڈیرہ۔ اعجاز لنگڑیال شہید پولیس لائن ڈیرہ میں ولیس کانسٹیبلز کے محکمانہ ترقی کے لئے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ لکی مروت اور ٹانک اضلاع کے 720 مرد و خواتین پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ تحریری امتحان ای ٹی ای اے کے زیراہتمام لیا گیا۔ امتحان کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیلم ریاض نے پولیس لائن ڈیرہ میں امتحانی ہال کا معائنہ کیا اور ان کی نگرانی میں امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ تمام امیدوار پولیس اہلکاروں کو مکمل جامہ تلاشی کرکے واک تھرو گیٹ کے ذریعے امتحانی ہال میں داخل کیا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے اور انتہائی پرامن ماحول میں امتحانی عمل کو مکمل کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ کا کہنا تھا کہ لسٹ اے میں درج پولیس اہلکار ہی محکمانہ ترقی کے امتحان بی ون میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ امتحان خالصتاً میرٹ پر منعقد ہوگا اور اصل حقدار کو ان کا حق دیا جائے گا۔ پولیس اہلکار اپنی محنت، لگن، ایمانداری اور قابلیت کو شعار بنائیں۔ تمام عمل شفاف طریقے سے آپ کے سامنے ہوگا۔ آپ کو محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت حاصل ہے۔ تمام قابل اور محنتی پولیس اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔ اپنی محنت ایمانداری اور قابلیت کو اپنی سفارش بنائیں، نہ کہ کوئی درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ ڈی پی او ڈیرہ نے مزید کہا کہ آپ کا فرض ہے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کریں اور ہمیشہ عدل سے کام کریں کیونکہ اسی سے ہمیں دنیا و آخرت میں عزت اور کامیابی نصیب ہو گی۔ نا انصافی کرنے سے انسان اس دنیا میں بھی نتیجہ خود دیکھ لیتا ہے اور آخرت میں بھی حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
![]()