تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چنگ چی کا شکار بن کر موٹرسائیکل سوار بھائی بہنیں بازو اور ٹانگیں تڑوا بیٹھے

چنگ چی کا شکار بن کر موٹرسائیکل سوار بھائی بہنیں بازو اور ٹانگیں تڑوا بیٹھے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) چنگ چی اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم، موٹرسائیکل پر سوار بھائی اور بہنوں سمیت تین افراد کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وانڈہ خالق شاہ کا رہائشی ذوالقرنین حیدر ولد شاہ حسین قریشی موٹرسائیکل پر اپنی دو بہنوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ڈیرہ سے گھر جارہا تھا کہ ڈیرہ چشمہ روڈ تھانہ بند کورائی کی حدود علاقہ کیچ کے قریب تیز رفتار چنگ بے قابو ہوکر ان کے موٹرسائیکل کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار وہ تینوں بھائی بہنیں شدید زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایک بہن کا ایک بازو اور ٹانگ، دوسری بہن کی ایک ٹانگ جبکہ بھائی کا ایک بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی۔ تینوں زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے چنگ چی ڈرائیو رکے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے