Home / اہم خبریں / پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 27 بھارتی ماہی گیروں کو جیلوں سے آزاد کر دیا

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 27 بھارتی ماہی گیروں کو جیلوں سے آزاد کر دیا

اسلام آباد (نوپ نیوز) حکومت پاکستان نے یوم آزدی کے موقع پر جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کو جیلوں سے آزاد کر دیا ہے اور انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کراچی کی جیلوں سے رہا ہونے والے 27 ماہی گیروں کو گزشتہ روز مسافر ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن سے ان ماہی گیروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر پہنچایا گیا گیا جہاں پر پنجاب ستلج رینجرز نے بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے حوالے کیا۔قبل ازیں حکومت پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کو تحفے اور تحائف بھی دیے گئے جبکہ سرحد پار کرنے سے قبل بھارتی ماہی گیروں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی قید کے دوران جیل حکام نے ان سے بہترین سلوک کیا۔ پاکستان نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 27 ماہی گیروں سمیت 30 بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان محد فیصل نے جاری بیان میں کہاکہ یہ اقدام انسانی ہمدردی کے امورکو سیاسی رنگ نہ دینے کی پاکستان کی اصولی پالیسی کے عین مطابق ہے۔ ترجمان نے امید ظاہرکی کہ بھارت بھی اسی طرح کے طرزعمل کا مظاہرہ کرے گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے