Home / اہم خبریں / بھارت نے گورداس پور کے علاقے ڈیرہ بابا نانک کو کرتار پور راہداری کیلئے زیرو پوائنٹ مقررکر دیا۔ ذرائع

بھارت نے گورداس پور کے علاقے ڈیرہ بابا نانک کو کرتار پور راہداری کیلئے زیرو پوائنٹ مقررکر دیا۔ ذرائع

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بھارت نے گورداس پور کے علاقے ڈیرہ بابا نانک کو کرتار پور راہداری کیلئے زیرو پوائنٹ مقررکر دیا، بھارتی سرکار نے اسٹیٹ آف دی آرٹ پسنجر ٹرمینل بلڈنگ کمپلیکس کی تیاری کی منظوری دے دی، یہ کمپلیکس سِکھ یاتریوں کیلئے تمام تر سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ بابا گورو نانک کرتار پور راہداری کیلئے عالمی سرحد تصور ہوگا، بھارتی سرکار نے اسٹیٹ آف دی آرٹ پسنجر ٹرمینل بلڈنگ کمپلیکس کی تیاری کی بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ کمپلیکس سِکھ یاتریوں کیلئے تمام ترسہولیات سے آراستہ ہوگا۔ٹرمینل کے قریب چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ ٹرمینل اورچیک پوسٹوں کی تعمیرکا کام کم جلدازجلد مکمل کیا جائے گا۔ ٹرمینل کیلئے 50 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے جس پر کام 2 مرحلوں میں ہوگا، پہلےمرحلے میں کام 15 ایکڑ زمین پر مکمل ہوچکا ہے، دوسرے مرحلے میں سِکھ یاتریوں کو اسپتالوں اور رہائش کی سہولیات ہوںگی جس پر کام ہونا باقی ہے، ٹرمینل پر روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار سکھ یاتریوں کو کسٹم اور دیگر ایمیگریشن کلیئرنس کی سہولیات میسر ہوں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے