تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صحافیوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہنا چاہئے۔ محمد یٰسین قریشی صدر ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب

صحافیوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہنا چاہئے۔ محمد یٰسین قریشی صدر ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) صحافیوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہنا چاہئے۔ صحافی اپنی قلم کی طاقت سے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار اد ا کررہے ہیں۔ تمام صحافی دوستوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کو پیش آنے والے مسائل کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یٰسین قریشی نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر برائی کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور عوامی مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچاتے ہیں تاکہ مسائل کا خاتمہ اور اپنے فرائض کو احسن طریقہ سے سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صحافی بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور یہ سلسلہ آخری سانس تک جاری رہے گا۔ انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے غیور صحافیوں کو بھی ہاﺅسنگ سکیم کے ذریعے پلاٹ الاٹ کیے جائیں تاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافی بھی اپنے ذاتی گھر بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کے مسائل حل
کرنے میں سنجید گی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہاﺅسنگ سکیم میں ورکنگ صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کے علاوہ ہیلتھ انشورنش کارڈ فراہم کیے جائیں تاکہ ڈیرہ کے صحافی بھی باعزت طریقے سے زندگی بسر کرسکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے