تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت پاکستان کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کلعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن ضلع سانگھڑ، ٹنڈو آدم اور شھداد پور کے چار اسکولوں میں کاروائی کرکے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

حکومت پاکستان کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کلعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن ضلع سانگھڑ، ٹنڈو آدم اور شھداد پور کے چار اسکولوں میں کاروائی کرکے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) حکومت پاکستان کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کلعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن اور انکے اثاثہ جات کی تحقیقات شروع۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سانگھڑ سبھاش چندر کی سربراہی میں ٹنڈو آدم جام نوازعلی اور شھداد پور میں کلعدم تنظیم جماعت الدعوة کے ماتحت چلنے والے چار اسکولوں میں کاروائی کرکے انہیں سرکاری تحویل میں لے لیا آپریشن میں ڈی او تعلیم سیکنڈری سانگھڑ یار محمد بالادی، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اعجاز احمد جتوئی، سٹی تھانہ کے ایس ایچ او اسلم بلو، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی شامل تھے کلعدم تنظیموں کے جن اسکولوں کو تحویل میں لیا گیا ان میں اسلامیہ سانئس کالج شھداد پور، اسلامیہ گرلز ہائی اسکول شھداد پور، جام نوازعلی میں ہائی اسکول گوٹھ جان محمد کلوئی اور اقصیٰ ہائی اسکول مالی پاڑہ ٹنڈو آدم شامل ہیں چاروں اسکولوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا اور ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ان اسکولوں میں سرکاری ہیڈ ماسٹر تعینات کردیئے جنہوں نے چارج لیکر کام شروع کردیا۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن نے کہا ہے کہ مزکورہ اسکول محکمہ تعلیم کے ماتحت معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے