تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جب تک ہم اسلام کے پاسبان رہیں گے اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت کریگا ہماری افواج اللہ کی فوج ہے تا حیات کامیابیاں انکا مقدر رہینگی۔ عبدالعزیز غوری

جب تک ہم اسلام کے پاسبان رہیں گے اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت کریگا ہماری افواج اللہ کی فوج ہے تا حیات کامیابیاں انکا مقدر رہینگی۔ عبدالعزیز غوری

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) حمایت پاکستان اور دوقومی نظریہ کو تسلیم کرنے کے جرم میں ہندوستان کشمیر اور بنگلہ دیش کے مسلمان بھارتی حکومت اور بنگلہ دیش دیشی حکومت کے زیرعتاب انسانوں کو بنیادی حقوق سے محروم کردیا گیا بنگلہ دیش کی حکومت  نے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کو تختہ دار پر لٹکا دیا کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کردیا گیا آج بھی ہزاروں مسلمان جیلوں میں قید اور ہزاروں معذور ہوچکے ہیں مگر حکومت پاکستان ان مظلوم مسلمانوں کے حق میں دو بول بھی بولنے کو تیار نہی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالعزیز غوری نے مرکز جماعت اسلامی ٹنڈو آدم میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت بھارت کو خوش کرنے کے لئے محب پاکستانیوں کو نظرانداز کررہی ہے ان کے اثاثہ جات کو منجمند کردیا گیا ان کو فلاحی کام کرنے سے روک دیا گیا ان کا قصور اس کے سوا کیا ہے کہ وہ باطل نظریات کے مقابلے میں اسلام کی اشاعت کا فروغ چاہتے ہیں انہوں نے کہا حکمران پارٹی کے وزراء خوشامد میں اتنے آگے نکل گئے ہیں کہ وہ اپنے لیڈر کی تعریف کرتے وقت نبی پاک (ص) اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ اور بزرگان دین تک کی توہین کرنے سے بھی نہیں چوکتے پاکستان لسانی اور علاقائی قومیت کے نام پر وجود میں نہیں آیا تھا مذہب جو نہیں تم بھی نہیں اگر وطن متحدہ قومیت پر تسلیم کرنا تھا تو لاکھوں مسلمانوں نے جان و مال اور عزت و آبرو کی قربانی دیکر کیوں بنایا ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کرے پاکستان صرف برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں سے ہی وجود میں نہی آیا بلکہ ساری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی دعایئں بھی اس میں شامل ہیں پاکستان کی حیثیت کعبہ اور بیت المقدس کی پاسبانی کی سی ہے جب تک ہم اسلام کے پاسبان رہیں گے اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت کریگا ہماری افواج اللہ کی فوج ہے تا حیات کامیابیاں انکا مقدر رہیگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے