Home / اہم خبریں / پنجاب حکومت نے مزدورکی کم ازکم تنخواہ 16500 مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے مزدورکی کم ازکم تنخواہ 16500 مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت نے مزدورکی کم ازکم تنخواہ 16500 مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب حکومت نے مزدورکی کم ازکم تنخواہ 16500 مقررکرنے کا فیصلہ کیا جس کی وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے منظوری دے دی۔ تمام اقدامات کا باضابطہ اعلان یکم مئی کومزدوروں کے عالمی دن پر کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے ہنرمند رجسٹرڈ لیبر کو مزدورتحفظ کارڈ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزدور تحفظ کارڈ پر خریداری کی صورت میں 10 سے 20 فی صد تک رعایت ہوگی جبکہ مزدورتحفظ کارڈ پرصنعتی کارکن یوٹیلٹی اسٹورزاورپرائیویٹ اسٹورز پر رعایتی خریداری کرسکیں گے۔ وزیراعلی نے بھی مزدورتحفظ کارڈ کے دائرے کار زیادہ سے زیادہ پرائیویٹ اسٹورز تک پھیلانے کی ہدایت کردی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے