Home / اہم خبریں / مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام میٹ کمپلیکس کراچی میں ہوگا چاند دکھنے کے امکانات روشن

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام میٹ کمپلیکس کراچی میں ہوگا چاند دکھنے کے امکانات روشن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری خالد اعجاز مفتی کے مطابق مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند آج دکھائی دے گا۔ ذی الحج کا چاند ہفتہ 11اگست کوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اتوار 12 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام شہروں میں 27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ نیاچاند اس وقت دکھائی دیتا ہے جب اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے سے زائد ہو جبکہ سورج اور چاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا چاہیے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام میٹ کمپلیکس، کراچی میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحی بھی ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ہے۔

i

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے