میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کی جانب سے معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر ڈریگو صاحب کی 112 ویں سالگرہ انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مہران ٹی وی کے ڈائریکٹر غلام نبی مورائی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں فاروق جمیل درانی چیئرمین بلدیہ میرپورخاص، میجر ریٹائرڈ مسرور بیگ، ڈاکٹر فلومینا، شہناز حمید، مظفر بھرگڑی اسٹنٹ رجسٹرار، محمد بخش کپری، مجتبی لغاری، غلام مصطفی بگھیو، جاوید بابر، غلام نبی چوہان، زیشان عثمانی، نعیم چغتائی اور طالب علموں کی بہت بڑی تعداد اور اساتذہ بھی شامل تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ خطبہ استقبالیہ ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان زئی نے دیتے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نئی نسل کو ڈاکٹر ڈریگو کی علمی اور سماجی خدمات سے آگاہ کیا۔ بچوں نے سالگرہ کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کیئے جبکہ تمام مہمانوں کو یادگار شیلڈز اور اجرک کے تحائف پیش کیئےگئے۔ ڈاکٹر فلومینا اور مہمان خصوصی نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور بچوں میں تقسیم کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی غلام نبی مورائی نے شاندار استقبال اور بہترین تقریب کے انعقاد پر آل پرائیویٹ اسکولز کے صدر فیصل خان زئی اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور طالب علموں کو مخاتب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور ڈاکٹر ڈریگو صرف میرپورخاص کے نہیں بلکہ پورے سندھ کے ہیرو ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر فلومینا ڈریگو نے اپنے والد محترم کی سالگرہ کے انعقاد پر اپسما میوپورخاص کے تمام عہدے داروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
![]()