نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) نوشہرو فیروز کے علاقے دریا خان مری کے گاؤں گل خان مری میں خاندانی تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا لرزہ خیز قتل۔ تفصیلات کیمطابق نوشہرو فیروز کے علاقے دریا خان مری کے گاؤں گل خان مری میں مغری خاندان کے پرانے تنازعہ میں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چار افراد محمد حسن مغیری، جمن خان مغیری، وحید مغیری اور خادم مغیری کو قتل کردیا جبکہ علی شیر مغیری شدید زخمی ہوگیا زخمی کو نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے ڈی ایس پی نوشہرو فیروز محمد ایوب درس ایس ایچ او دریا خان مری اور ایس ایچ او پڈعیدن نے بھاری نفری کیساتھ جائے واردات پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہچایا اور زخمی کو اسپتال جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثہ کے حوالے کردی گئیں ایک خاندان کے چار افراد کی لاشیں گاؤں پہنچنے پر گاؤں میں کہرام مچ گیا علاقے میں خوف و ہراس پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے قتل ہونے والے افراد کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جاتا ہے پولیس ذرائع ڈی ایس پی محمد ایوب درس کے مطابق مقتول پارٹی نے کچھ عرصہ قبل لاڑکانہ میں ملزمان کے خاندان کے تین افراد کو قتل کیا تھا جس کے بعد متاثرہ پارٹی کراچی میں بھی روپوش رہے ہیں جس کے حال ہی میں یہ دریا خان مری کے گاؤں گل خان مری میں رہائش پزیر ہوئے تھے کہ ملزمان نے حملہ کرکے چار افراد کو قتل کردیا بتایا جاتا ہے کہ قاتل و مقتول ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔
![]()