تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہید بینظر بھٹو ٹراما سنٹر سول ہسپتال میں 1000 سے زائد کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے- ٹراما ایکشن کمیٹی

شہید بینظر بھٹو ٹراما سنٹر سول ہسپتال میں 1000 سے زائد کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے- ٹراما ایکشن کمیٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ٹراما ایکشن کمیٹی کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ- مظاہرے میں 1000 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین جن میں وارڈ بواۓ، اسٹاف نرس، آیا، کمپیوٹر آپریٹرز اور سپورٹنگ اسٹاف نے شرکت- احتجاجی مظاہرے سے سول ہسپتال کے کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا تھا کہ 2016 سے 2018 تک شہید بینظر بھٹو ٹراما سنٹر سول ہسپتال میں 1000 سے زائد کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور 2017 سے بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کو فوری جاری کیا جائے ہم وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید بینظر بھٹو ٹراما سنٹر سول ہسپتال کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے اور ملازمین کے تمام بقایا جات کو بھی فوری ادا کیا جائے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ٹنڈوآدم دعا انصاری قتل کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم عدالت میں پیش، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) پانچ سالہ معصوم دعا انصاری کے مبینہ قتل کے مقدمے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے