Home / اہم خبریں / کراچی شاہراہ نور جہاں پولیس کی کارواٸی موٹرساٸیکل لفٹنگ گروہ کا کارندہ گرفتار

کراچی شاہراہ نور جہاں پولیس کی کارواٸی موٹرساٸیکل لفٹنگ گروہ کا کارندہ گرفتار

 کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی شاہراہ نور جہاں پولیس کی کارواٸی موٹرساٸیکل لفٹنگ گروہ کا کارندہ گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرساٸیکل، چوری شدہ موباٸل فون و نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں راٶ ظہیر نے جراٸم پیشہ عناصر کے لٸے زمین تنگ کرنا شروع کردی۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں راٶ ظہیر کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ موٹرساٸیکل لفٹنگ گروہ کے کارندے کو دھرلیا۔ ملزم سید منور علی ولد سید ممتاز علی کے قبضے سے چوری شدہ موٹرساٸیکل، چوری شدہ موباٸل فون و نقدی برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں راٶ ظہیر نے یہ موقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصر کے گِھرد گھیرا تنگ کر کے ان کا جڑ سے خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے