تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آغا سراج درانی کی نیب گرفتاری اور گھر کی چادر چار دیواری کو پامال کرنے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کی احتجاجی ریلی

آغا سراج درانی کی نیب گرفتاری اور گھر کی چادر چار دیواری کو پامال کرنے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کی احتجاجی ریلی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص آغا سراج درانی کی نیب حکام کی گرفتاری اور گھر کی چادر چار دیواری کو پامال کرنے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور خاص کی جانب سے پیپلز پارٹی سٹی آفس سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری میر حسن دھونکائی نے کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات عبدالسلام میمن، پاکستان پیپلز پارٹی سٹی میرپورخاص نائب صدر حنیف میمن، اسحاق ناریجو، جنید بلند، نیاز پٹھان اور دیگر کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا کر نیب کاروائی پر احتجاج کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے