تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں گارڈن پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث بدنامِ زمانہ ڈکیت گرفتار

کراچی میں گارڈن پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث بدنامِ زمانہ ڈکیت گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں گارڈن پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث بدنامِ زمانہ ڈکیت گرفتار جبکہ باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و مسروقہ موٹرساٸیکل برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ نے غنڈہ راج کرنے والے عناصر کا جینا حرام کردیا۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ کی سربراہی میں متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث بدنامِ زمانہ ڈکیت کو دبوچ لیا۔ ملزم سلمان عرف لنگڑا کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و مسروقہ موٹرساٸیکل برآمد۔ ملزم باقی ساتھیوں کے ہمراہ شہر میں اسلحہ کے زور پر شہریوں کو قیمتی سامان و نقدی سے محروم کرکے فرار ہوجاتا تھا۔ ملزم کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے