Home / اہم خبریں / مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ٹندو محمد خان میں عظیم الشان استحکام پاکستا ن کانفرنس کل منعقد کی جائے گی۔ یعقوب حسینی 

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ٹندو محمد خان میں عظیم الشان استحکام پاکستا ن کانفرنس کل منعقد کی جائے گی۔ یعقوب حسینی 

کراچی (پریس ریلیز) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ٹنڈومحمد خان میں عظیم الشان استحکام پاکستا ن کانفرنس کل منعقد کی جائے گی، سندھ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں محب وطن پاکستانی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے، کانفرنس ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی وحدت ہاوس سولجر بازار میں کراچی ڈویژن کے ذمہ داران کے اجلاس سے خصوصی خطاب میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ بلوچستان اور ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے واقعات پر تشویش ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ملک و اسلام دشمن قوتوں بلخصوص سندھ میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کے خلاف استحکام پاکستان کانفرنس آج میر غلام علی تالپر پارک ٹنڈو محمد خان میں منعقد کی جائے گی جس میں ہزاروں کی تعداد میں محب و طن پاکستانیوں کی شرکت ملک دشمن عناصرکے ناپاک عزائم کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے