کراچی (پریس ریلیز) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ صحت کیلئے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں بجٹ میں مختص رقم ناکافی ہے ،تھلیسمیا کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر جدید علاج کی عوام کو سہولتیں فراہم کی جائیں ،انسانیت کی خدمت عبادت ہے اس نیک مقصد میں سیاست کرنا اللہ کے قہر کودعوت دینے کے مترادف ہے ،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت تھلیسمیا کے بچوں کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں بلڈکیمپ لگائیں گے ،بچے ہمارامستقبل ہیں اپنے مستقبل کو بہترین صحت دلانا چاہتے ہیں ،پاکستان سنی تحریک مذہبی وسیاسی اور فلاحی تحریک ہے بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں ،2018کے انتخابات میں عوام نے مینڈیٹ دیا تو انشاء اللہ صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر بناکر غریبوں کو سہولتیں فراہم کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میمن کتیانہ ہسپتال میں تھلیسمیا کے بچوں کے ساتھ ایک شام مناتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک ،کراچی یونین آف جرنلسٹ کے وائس صدر آصف جئے جا،کتیانہ میمن اسپتال کے وائس چیئرمین سلیم رومی ،چیئرمین تھلیسمیا کمیٹی اویس میمن باغی،ڈاکٹر ظہیر احمد ،مرکزی رابطہ کمیٹی رکن محمد شہزاد قادری بھی موجودتھے ،اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک نے تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں میں تحائف اور جوس تقسیم کئے ،ثروت اعجاز قادری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عوام سے مینڈیٹ لینے والوں نے انہیں صحت ،تعلیم اور بنیادی حقوق تک مہیا نہیں کئے ،بجٹ میں صحت کیلئے مختص کی گئی رقم ملک کی آبادی کے حساب سے 40فیصد بھی نہیں ہے حکومت صحت کے بجٹ میں اضافہ کرئے ،،چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے صحت یعنی اسپتالوں ،مشینیوں اور ٹیسٹ پر خرچ ہونیوالی رقم کا آدھے سے زیادہ حصہ کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بناکر ہی غربت کوشکست دی جاسکتی ہے ،عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی طور پر کام کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے تمام ٹیسٹ فری کا قانون تو بنا گیا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا کیونکہ اس میں پیسے خرچ ہوتے ہیں پڑوس ممالک میں ایسے ہی قانون پر عمل کیا گیا ہے جس سے عوامی صحت میں بہتر فرق پڑا ہے-
![]()